ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن اورصحافی میں کورونا وائرس کی تصدیق

  ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن اورصحافی میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) فیصل آباد کے ایک صحافی اور محکمہ پولیس کے ایک سب انسپکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ان کو قرنطینہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ایک مقامی اخبار کے ایڈیٹر طاہر محمود خالق کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر محکمہ صحت کی ٹیم نے ان کو گھر پر ہی قرنطینہ کردیا جبکہ ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن سب انسپکٹر رضوان شوکت کا 23مئی کو ہونے والا ٹیسٹ نیگٹیو آیا تھا۔30مئی کو ہونے والا ٹیسٹ پازیٹو آیا جس پر سب انسپکٹر رضوان شوکت کو محکمہ صحت نے قرنطینہ کردیا ہے۔ دریں اثنا فیصل آباد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد 700سے تجاوز کرگئی۔

کورونا کا شکار

مزید :

علاقائی -