پارٹی میں شرکت بیلجیئن شہزادے کو مہنگی پڑ گئی،کرونا وائرس کا شکار

پارٹی میں شرکت بیلجیئن شہزادے کو مہنگی پڑ گئی،کرونا وائرس کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز (آئی این پی) بیلجیئن شہزادے جو آخم کو پارٹی میں شرکت مہنگی پڑ گئی، شہزادہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان شاہی محل نے تصدیق کی ہے کہ جو آخم نے اسپین میں دوران لاک ڈاؤن پارٹی میں شرکت کی تھی، شہزادے کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا 28 سالہ شہزادے نے 26 مئی کو بیلجیئم سے اسپین کا سفر کیا تھا، قرطبہ میں منعقد پارٹی میں شہزادے سمیت 27 افراد شریک ہوئے تھے، دوسری طرف ہسپانوی حکام نے کہا ہے کہ قرطبہ میں 15 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔شاہی محل کے مطابق شہزادہ جو آخم بیلجیئم کے شاہ فلپ کے بھتیجے ہیں۔
بیلجئین شہزاہ

مزید :

علاقائی -