کورونا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا،سلیم مانڈوی والا

  کورونا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا،سلیم مانڈوی والا

  

اسلام آباد(آئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے،کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت مزید مریضوں کے لئے جگہ نہیں رہی۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہسپتالوں میں گنجائش نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے مریضوں کو گھر بھیجنا شروع کر دیا ہے،جن شہروں میں پہلے ہی طبی سہولیات کی کمی تھی وہاں اور برے حالات ہیں،ہسپتالوں کی یہ حالت انتہائی تشویشناک ہے،حکومت اس مسئلہ کی طرف توجہ نہیں دے رہی،حالات پر قابو پانے کے لئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں۔

سلیم مانڈوی والا

مزید :

علاقائی -