ڈیرہ اسماعیل خان،خواتین کے تنازعہ پر چچا زاد بھائی قتل،ایک زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان،خواتین کے تنازعہ پر چچا زاد بھائی قتل،ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی) تھانہ بند کورائی کی حدود گاؤں کیچ میں مستورات کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ کا تبادلہ، منیر نامی نوجوان قتل،اسلم زخمی، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی کی حدود گاؤں کیچ میں مستورات کے تنازعہ پرچچا زاد بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں منیر ولد جہانگیر قوم اتراء نامی نوجوان گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اسلم ولد رمضان نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او بند کورائی خالد خان پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
چچا زاد بھائی قتل

مزید :

علاقائی -