حکومت چوری چھپانے کیلئے اپوزیشن پر الزام تراشی کر رہی، احسن اقبال

  حکومت چوری چھپانے کیلئے اپوزیشن پر الزام تراشی کر رہی، احسن اقبال

  

نارووال (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اپنی چوری چھپانے کے لیے اپوزیشن پر الزام تراشی کر رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی نے اضافی چینی کو ایکسپورٹ کرنے کے لیے سبسڈی دی۔ اب شہزاد اکبر بھی مان گیا ہے کہ عمران خان نے ایکسپورٹ کی اجازت دی۔ کس کس نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور کس کس نے مدد کی، اصل سوال یہ ہے کہ عام عادمی کی جیب پر 3 سو ارب کا ڈاکہ کس نے ڈالا؟ وہ عمران خان نیازی اور عثمان بزدار ہیں، جنہوں نے اس کی اجازت دی۔جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں شہیدوں کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی ہے، وزیراعظم کا فرض تھا کہ خود نگرانی کرتے، خود کراچی جاتے، لیکن وزیر اعظم نتھیا گلی میں سیر کر رہے تھے اور مسافروں کے رشتہ دار دفتر دفتر ٹھوکریں کھا رہے تھے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے لاک ڈاؤن کو بھی مذاق میں لیا۔

احسن اقبال

مزید :

علاقائی -