لودھراں اور نور پور تھل سے گندم کی 3ہزار 800بوریاں بر آمد

  لودھراں اور نور پور تھل سے گندم کی 3ہزار 800بوریاں بر آمد

  

سرگودھا(این این آئی)لودھراں سے ٹرکوں پر گندم کی کے پی کے سمگلنگ کی کوششیں کو ناکام بنا کر 2500 بوری گندم اور نواحی علاقہ کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 1300 بوری گندم برآمد کر کے انتظامیہ کی تحویل میں دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق لودھراں سے چار ٹرکوں پر لوڈ گندم کی بوریاں اللہ بخش، محمد شفاعت،محمد اسلم اور محمد جاوید وغیرہ کے پی کے یا کسی اور علاقہ میں سمگلنگ کیلئے لیجا رہے تھے کہ نورپورتھل کے علاقہ میں اسسٹنٹ کمشنرنورپورتھل اورایس ایچ او تھانہ نورپور نے آدھی کوٹ چیک پوسٹ ناکہ بندی کے دوران گندم سے لوڈ 4ٹرک روک کر2500بوری برآمدکر لی جسے اے ڈی سی آرخوشاب کے حوالے کردیا گیاجبکہ ٹرک تحویل میں لیکر پولیس مذکورہ افراد سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔پورتھل کے علاقہ پیلووینس میں مڈل مین کے3 گوداموں میں چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی 1300 بوری گندم برآمد کر لی جن میں ممتاز کے گودام سے 600 بوری گندم،محمد شیر کے گودام سے 600 بوری گندم،محرم خان کے گودام سے 100 بوری گندم برآمد کرکے خریداری مرکزجوہرآبادمنتقل کردی گئی جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پولیس مصروف تفتیش ہے۔

گندم برآمد

مزید :

علاقائی -