کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، فیصل کریم کنڈی

کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، فیصل کریم کنڈی

  

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ علی امین گنڈا پور مجھ پر لگائے ثابت کریں ورنہ مونچھیں کٹوائیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ نوکریاں بیچیں نہ پیٹرول پمپ بنائے اور نہ جائیدادیں بنائی،ادارے تفتیش کریں، کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ علی امین گنڈا پور خود کرپشن میں ملوث ہیں،ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرگئے اور یہی رقم عام انتخابات میں استعمال کر کے ایم این اے کا الیکشن لڑا۔ علی امین گنڈا پور اپنے لیڈر کی طرح صرف الزامات لگانے کیلئے کوئی کام نہیں آتا،مخالفین پر الزامات لگانے کے لئے علاوہ ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت تحریک انصاف کی ہے اگر میں کوئی کرپشن اور کوئی غیرقانونی بنگلے گاڑیاں رکھی ہیں تو میرے خلاف کارروائی کریں۔

فیصل کریم کنڈی

مزید :

علاقائی -