فضل الرحمان پر مراعات بند ہونے سے انکی نیندیں حرام ہو چکی ہیں: شوکت یوسفزئی

  فضل الرحمان پر مراعات بند ہونے سے انکی نیندیں حرام ہو چکی ہیں: شوکت یوسفزئی

  

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کیلئے آواز بلند کی ہے، ختم نبوت کو چھیڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے، ہمارا پختہ یقین ہے کہ محمد ؐآخری نبی ہیں، حکومت کیخلاف مسترد شدہ لوگ سازشیں کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان پر مراعات بند ہونے کے بعد ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، مولانا نے حکومتوں میں ہونے کے باوجود بھی ریاست مدینہ یا اسلامی فلاحی ریاست کی بات نہیں کی، شانگلہ کو پورے ملک سے جوڑنے اور عوامی مشکلات کے خاتمے کیلئے 2 ارب 80کروڑ کی لاگت سے سڑکوں کا جال بچھایا جا رہاہے، سیاحتی مقامات کو پرکشش بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے برج بانڈہ اور کافر بانڈہ میں مختلف سڑکوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق اُمیدوار قومی اسمبلی وقار خان، پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی سدید الرحمان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان صوبے کے پسماندہ علاقوں اور نئے سیاحتی مقامات کی دریافت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ان سڑکوں کی تعمیر سے شانگلہ سیاحوں کا حب بن جائے گا جس سے ایک طرف یہاں پر سیاحت کو فروغ ملے گا تو دوسری طرف عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے۔

شوکت یوسفزائی

مزید :

علاقائی -