پولیس نے کورونا کے پیش نظر چھٹی کے روز شہریوں کو نہر میں نہانے سے روک دیا

  پولیس نے کورونا کے پیش نظر چھٹی کے روز شہریوں کو نہر میں نہانے سے روک دیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے اتوار کے روز کوروناوائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو نہر میں نہانے سے روک دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر نے خود نہر کے گرد چکر لگایا اور پی آر یو فورس اور ڈولفن پولیس کو متعلقہ پولیس کے ساتھ مسلسل گشت پر مامور کردیا۔پولیس اہلکاروں کے متواتر گشت اور سختی کی وجہ سے نہر کے ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہونے کے خواہشمند شہری نہر میں اترنے سے باز رہے۔عید کے اگلے روز نوجوانوں کے ساتھ فیملیز کی بڑی تعداد نہر میں نہانے پہنچی تھی تاہم اتوار کے روز ایسا نہیں ہونے دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -