رواں سال 7ہزار سے زائد پتنگ بازوں کیخلاف مقدمات در ج کئے گئے

رواں سال 7ہزار سے زائد پتنگ بازوں کیخلاف مقدمات در ج کئے گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر زیروٹولرنس پالیسی جاری ہے، رواں سال کے دوران لاہور پولیس نے پتنگ بازی پر 07 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے، پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 07 ہزار 84 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، رواں سال پتنگ بازی کے جرم میں پانچ ہزار سے زائد ملزمان کو چالان کیا جا چکا ہے،پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 83 ہزار 726 پتنگوں کو قبضہ میں لیا گیا، کریک ڈاؤن کے دوران 08 ہزار 103 ڈور کی چرخیوں کو قبضہ میں لیا گیا۔کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں گڈی پیرز، ڈور بنانے والے سامان کو قبضہ لیا گیا، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سب سے زیادہ کارروائی لاہور میں کی گئی،ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس پتنگ بازی پر زیرو ٹولرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے،ذوالفقار حمید نے کہاکہ پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جس علاقے میں پتنگ بازی کی اطلاع موصول ہوئی وہاں کے ایس ایچ اوکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، لاہور پولیس کارروائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خونی کھیل کے نقصانات کے بارے بھی ایجوکیٹ کررہی ہے، ذوالفقار حمید نے شہریوں خصوصاً والدین سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

مزید :

علاقائی -