ڈولفن اور پیرو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈولفن اور پیرو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈولفن فورس اورپولیس ریسپانس یونٹ کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصول تمام234کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔دوران پٹرولنگ چوری کی وارداتوں میں ملوث18 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے01کار،05 موٹرسائیکلیں،02 موبائل فونز اورہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13پسٹلز،03رائفلز اوردرجنوں گولیاں برا?مد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے24 بوتلیں شراب بھی برآمدکی گئی۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ15 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے27افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ19 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں،73 گاڑیوں اور17658اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

جبکہ82موٹر سائیکلوں،06 گاڑیوں اور205اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبر پلیٹ والی01 گاڑی اور04 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر69،ہوائی فائرنگ میں 05جبکہ ون ویلنگ میں 77 افراد کو گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -