صوبائی دارالحکومت، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا سے محروم

    صوبائی دارالحکومت، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق برکی علاقہ میں ڈاکووں نے فیصل کے گھر سے4لاکھ50ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،چوہنگ میں ڈاکووں نے وقار کے گھر سے 3لاکھ15ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ سبزاہ زار میں ڈاکووں نے عثمان سے سے1لاکھ 30ہز ار کی نقدی لوٹ لی. اقبال ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے حمزہ کے گھر سے1لاکھ 45ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکووں نے جنید کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گجر پورہ میں ڈاکووں نے شاہ زمان سے40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔مصری شاہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے رحمان سے 16ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکووں نے رضا سے11 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔فیکٹری ایریا اور مصطفی ٹاون سے گاڑیاں، مزنگ،ستوکتلہ اور شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -