کینٹ ڈویژن سے 7روز میں 309ملزم گرفتار،رپورٹ

کینٹ ڈویژن سے 7روز میں 309ملزم گرفتار،رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے مختلف جرائم میں ملوث309ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث05 ملزمان سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ رکھنے والے ملزمان سے15پسٹلز،04 رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے06کلو گرام سے زائد چرس اور465 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازی میں ملوث 31 ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 07 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب17 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 33 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔

پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر172ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -