گڑھی شاہو،ناکہ لگاکر شہریوں کو لوٹنے والے 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

گڑھی شاہو،ناکہ لگاکر شہریوں کو لوٹنے والے 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی میں ملبوس دو جعلی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او گڑھی شاہو مسعود الرحمن کے مطابق ملزمان کو مین گڑھی شاہو بازار سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان ناکہ بندی کرکے شہریوں کو لوٹ مار کررہے تھے،جعلی اہلکاروں کے قبضے سے سرکاری یونیفارم اور رقم برآمد کرلی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -