پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کرار حسین کی سربراہی میں رواں ماہ سنگین وارداتوں میں مطلوب 169مجرم اشتہاریوں سمیت 449 جرائم پیشہ افرادکو حراست میں لیا گیا، گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات بھی برآمد کی گئی۔منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر سخت کریک ڈاون کرتے ہوئے ضلع لودہراں پولیس نے 30 کلو546گرام چرس، 130گرام ہیروئن،اور5250 لیٹر شراب 25 بھٹیاں شراب برآمد کر لیں۔

اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون کرکے 72جواریوں سے کثیر رقم برآمد کی، لودہراں پولیس نے رواں ماہ 07 گینگز کو ٹریس کر کے 18گینگ ممبران کو گرفتار کر کے تقریباً24لاکھ 63 ہزارروپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیا۔ لودہراں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کرتے ہوے اس ماہ کے دوران ناقص سیکورٹی انتظامات پر اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج کیے گئے، ڈی پی او سیدکرارحسین کے مطابق لودہراں پولیس قانون کی یکساں عمل داری اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ایمانداری سے پیشہ ورانہ فرائض ادا کر رہی ہے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے عمل میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور جرائم کی روک تمام کے لئے لودھراں پولیس کے افسر واہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض سر انجام دیتے رہیں گے جبکہ تمام تر دستیاب وسائل کو بھی بروئے کار لایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے تاکید کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں مزید تیزی لائی جائے بالخصوص حساس تنصیبات، مذہبی اور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلان کی انسپکشن اور مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے جبکہ اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت اور درپیش چیلنجز کے متعلق بھرپور بریفنگ بھی دی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن ادا کرتے رہیں۔

ٓ

مزید :

علاقائی -