شیرا کوٹ اور سبزہ زار میں جوئے کے اڈو ں پر چھاپے، 15جواری گرفتار

شیرا کوٹ اور سبزہ زار میں جوئے کے اڈو ں پر چھاپے، 15جواری گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شیراکوٹ اور سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران 9قمار بازوں کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے قمار بازی کے سامان سمیت داو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کر لی۔علاوہ ازیں سبزہ زار پولیس نے 6 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں تاش پرجواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی و دیگر سامان برآمد کر لیاملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -