وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کایوم والدین پر پیغام
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارا ہردن والدین سے محبت اور عظمت سے معمور ہے، والدین کی خدمت و ا حترام سے ہی د نیا و آخرت میں کامیابی ملتی ہے،والدین سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے،جس کا کوئی نعم البدل نہیں،والدین کی بہترین تربیت میرے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔اپنے والدین کی بہترین تعلیم و تربیت کی بنا پرآج میں اس مقام پر ہوں۔میرے والد مرحوم نے میری بہترین تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دی اور میری والدہ صاحبہ نے بھی ہر موقع پر میری رہنمائی کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والدین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ والدین کا رشتہ ہر غرض اور بناوٹ سے پاک ہوتاہے۔دین اسلام میں والدین کے حقوق واحترام پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔بچوں کیلئے والدین کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے اور والدین کے رشتے کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ اپنی انتھک محنت اور خلوص سے ہماری شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں۔والدین اولاد کی شخصیت میں اخلاص، رواداری،ایثار، محبت،اپنایت اور قربانی کے احساس کو ابھارتے ہیں۔
یوم والد