5 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو،خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آبادسیل

      5 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو،خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آبادسیل

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سکیورٹی پر مامور سکواڈ، ڈرائیورز حضرات کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کر دیا گیا۔ ترجمان کے پی ہاؤ س کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کے سکیورٹی پر مامور سکواڈ، ڈرائیورز حضرات و دیگر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، سٹاف کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا، خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام آباد کے پانچ ملازمین میں کورونا ٹیسٹ پازٹو آچکا ہے، خیبر پختونخوا ہاوس کو غیر معینہ مدت کیلئے سیل کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق ہر قسم کے مہمانوں اور سرکاری و نجی تقریبات پر پابندی لگادی گئی، ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں گورنر خیبرپختونخوا کا سٹاف بھی شامل ہے

خیبر پختون خواہ ہاؤس

مزید :

صفحہ اول -