پی آئی اے کی پاکستان سے براہ راست امریکہ کیلئے پروازوں کا آغاز ہو گیا

  پی آئی اے کی پاکستان سے براہ راست امریکہ کیلئے پروازوں کا آغاز ہو گیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی پاکستان سے براہ راست امریکہ کے لئے پروازوں کا آغاز ہو گیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی پرواز پی کے 8711 دوسو سے زائد مسافروں کو لے کر براہ راست نیو جرسی روانہ ہو گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے امریکہ کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی طیارہ پاکستانی پرواز لے کر نیو جرنسی روانہ، پی آئی اے کی پروازیں کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر نیو جرسی روانہ ہو گئی ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائنز نے امریکہ سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی فی الحال عارضی طور پر پاکستان سے براہ راست امریکہ کے لئے پروازیں شروع کی گئی ہیں جبکہ مستقل بنیادون پر اجازت ملی تو براہ راست پروازیں جاری رکھی جائیں گی۔

پروازیں آغاز

مزید :

صفحہ اول -