امریکہ ڈبلیو ایچ او سے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے: یورپی یونین
برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں عالمی ادارہ صحت سے اپنے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کے صدر اروسولا وان ڈیر لیین اور یورپی یونین کے سفارتکار جوزپ بوریل نے مشترکہ طور پر کہا کہ کورونا وبا ایک عالمی خطرہ ہے اور اس وقت باہمی تعاون اور مشترکہ حل پر توجہ دینی چاہیے۔ وہ اقدامات جو بین الاقوامی کوشوں کو کمزور کرتے ہیں ان سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اس پس منظر کے تناظر میں ہم امریکہ کے اپنے فیصلے پر نظرثانی پر زور دیتے ہیں۔
یورپی یونین