ایران نے ٹرانزٹ گیٹ اور چاہ بازار کھول دیا، تفتا ن میں تجارتی سرگرمیان بحال

  ایران نے ٹرانزٹ گیٹ اور چاہ بازار کھول دیا، تفتا ن میں تجارتی سرگرمیان ...

  

تفتان (آن لائن)عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں تجارتی سرگرمیوں کیلئے ایران نے ایف آئی اے ٹرانزٹ گیٹ اور مشترکہ بازار چاہ کو کھول دیاہے۔ایک ہفتے کی تعطیلات کے بعد پاک ایران تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ایران سے متصل تجارتی گیٹ پچھلے ایک ہفتے سے عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے بند تھے جو گزشتہ روز باقاعدہ تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیے گئے ہیں۔ پاک ایران ایف آئی اے ٹرانزٹ گیٹ سے 15لوڈ ٹرالر گاڑیاں تجارتی سامان لیکر تفتان آئیں۔ ایران سے آنے والے گاڑیوں کو تجارتی پوائنٹ پر اسپرے کیا گیا اور ڈرائیورز کی اسکریننگ بھی کی گئی۔عید کی تعطیلات کے بعد ایران نے اپنے دو تجارتی گیٹ ابتدائی طور پر تجارت کے کھول دئیے ہیں جبکہ دو طرفہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ ابھی تک بند ہے۔ دونوں تجارتی پوائنٹس سے صرف ایران کی طرف سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں جبکہ پاکستانی اشیا کی تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں جس سے پاکستانی تاجروں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار 37پاکستانی شہریوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے تفتان راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔گرفتار پاکستانی بغیر سفری دستاویزات کے سفر کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔ لیویز انتظامیہ کے مطابق گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے جو گرفتار ہوئے تھے۔

تجارتی سرگرمیاں

مزید :

صفحہ اول -