شہبازشریف کاخیبرپختونخوا کے معروف چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر ایم اعظم خان کے کورونا سے انتقال پراظہار تعزیت

    شہبازشریف کاخیبرپختونخوا کے معروف چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر ایم اعظم خان کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے معروف چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اعظم خان کے کورونا سے انتقال پر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ علاقے اور انسانیت کے لئے خدمات پر ڈاکٹر محمد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔علاقے کے عوام کے لئے ان کا مسیحا کا خصوصی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی کورونا کے خلاف جنگ میں قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ڈاکٹرز، طبی ومعاون عملہ اپنی جان خطرے میں ڈال لوگوں کو کورونا سے بچانے کا جہاد کررہا ہے۔اللہ تعالی ڈاکٹر محمداعظم اور دیگر مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ اول -