اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، سماجی کارکنوں کو رہا کیا جائے، یورپی پارلیمنٹ بھارتی وزیر اداخلہ کو خط

    اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، سماجی کارکنوں کو رہا کیا جائے، یورپی پارلیمنٹ ...

  

برسلز (آئی این پی) یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کی سربراہ ماریا ارینا نے بھارتی وزیر داخلہ کوخط لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارت سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ،سماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کی سربراہ ماریا ارینا بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ماریا ارینا کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں بھارت سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، سماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں پورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جانب سے تشویش کی حمایت کی ہے۔علی رضا سید کا کہنا تھا کہ بھارت نے 7 دہائیوں قبل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا آغاز مقبوضہ کشمیر سے کیا اور آج پورا ہندوستان بھارتی متعصبانہ مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کا نشانہ بن رہا ہے، خاص طور پر اقلیتوں کو بڑی بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کرنا ہوگا جہاں بھارت اس وقت کورونا وائرس کی آڑ میں مظوم کشمیریوں کو مزید دبا رہا ہے۔علی رضا سید نے یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن کی طرف سے کوروناوائرس کے موجودہ بحران میں اقوام متحدہ کی اپیل کا حوالہ دے کر ضمیر کے قیدیوں کی فوری رہائی کے مطالبے کو بھی سراہا۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے مزید کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی طرف سے ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ خاص طور عالمی فورمز پر ہماری سفارتی جدوجہد جاری رہے گی۔ اس بارے میں ہم نے حالیہ دنوں انسانی حقوق کی تنظیموں، یورپی حکام اور اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو خطوط لکھے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔علی رضا سید نے کہا کہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کے حالیہ سالوں کے دوران بیانات اور رپورٹس اور اب یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کے اس خط سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے حالات کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں کہ جب مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث بھارتی حکام عالمی عدالت کا سامنا کررہے ہوں گے۔چئیرمین کشمیر کونسل ای یو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیریوں کو انصاف ملنے تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

یورپی یونین

مزید :

صفحہ اول -