رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی کورونا وائرس کا شکار

رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی کورونا وائرس کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (آئی این پی) ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملک عامر ڈوگر نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا۔جان لیوا مرض کورونا وائرس آراکین آسمبلی کو بھی اپنی لپیٹ میں لینے لگا۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بعد رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ملک عامر ڈوگر نے گذشتہ روز نشتر اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا۔ملک عامر ڈوگر نے دو روز قبل وزیراعلی پنجاب کے ملتان دورے پر ان سے ملاقات کی تھی جس میں دیگر آراکین اسمبلی بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک جو کہ پہلے ہی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو عید سے قبل ہی گھر میں آئسولیٹ کر رکھا تھا وہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
عامر ڈوگر

مزید :

صفحہ اول -