ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داریاں نبھانے کا اعلان

ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داریاں نبھانے کا ...

  

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ابرارالحق جو کہ اس وقت چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) بھی ہیں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ابرارالحق کا کہنا ہے کہ وہ بذریعہ انٹرنیٹ ہلال احمر پاکستان اور اپنی فلاحی تنظیم سہارا کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے اور تمام افراد کے لیے صحت کی دعا کریں۔تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق نے کرونا کی علامات ظاہر ہونے پرخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے کے بعد ابرار الحق نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا ہے اور اب انہیں اپنی رپورٹ کا انتظار ہے۔ڈاکٹر نے ابرار الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک احتیاطا ًخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیں۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی ہے جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔مجھے امید ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی اور میں وائرس سے متاثر نہیں ہوں گا۔ ابرار الحق نے اپیل کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دنوں ان سے ملے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید :

صفحہ اول -