ن لیگ کو اپنے گرد احتساب کا پھندہ تنگ ہوتا نظر آ رہا ہے،شہباز گل

ن لیگ کو اپنے گرد احتساب کا پھندہ تنگ ہوتا نظر آ رہا ہے،شہباز گل

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب صبح،دوپہر،شام کمیشن رپورٹ پر رونا رو رہی ہیں ان سب کو اپنے گرد احتساب کا پھندہ تنگ ہوتانظر آ رہا ہے۔احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یہ اس خاندان کی ترجمان ہیں جس نے 1998 میں بھارت کوچینی بیچی، یہ کئی دہائیوں سے شریف خاندان کا بنایا ہوا مافیا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 27ارب کی سبسڈی دینے پر اب انہیں نیب اور ایف آئی اے کا سامنا کرنا پڑیگا، یہ گھبرائے ہوئے ہیں ان کو پتہ ہے یہ پکڑے گئے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ انکوائری کمیشن رپورٹ نے ان کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، العربیہ شوگر مل میں دو دو کھاتوں کی کتابیں پکڑی گئی ہیں اپنی ذات کیلئے گناخریداری سے لیکرچینی فروخت تک کاریکارڈالگ رکھاگیا اور حکومت کو ٹیکس دینے کا معاملے پر ریکارڈ چھپائے گئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حسب عادت مریم صفدر صاحبہ نے جھوٹ بولا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف صاحب کی تصویر خود لیک کی گئی ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بکھرتی ٹوٹتی پارٹی بچانے کی ناکام کوشش کی گئی۔

ڈاکٹر شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -