قوم کو ایمان، اتحاد، نظم و ضبط اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا،شبلی فراز

    قوم کو ایمان، اتحاد، نظم و ضبط اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا،شبلی فراز

  

اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے "احتیاط علاج سے بہتر ہے" کے اصول کو اپنانا ہو گا۔سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں، ہجوم نہیں۔ ایمان، اتحاد، نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا کے مزید 3 ہزار 39 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 14 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک بھرمیں 5 لاکھ 47 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -