پوائنٹ سکورنگ، بلند و بانگ دعوے عمران خان کا وطیرہ،وجیہ الدین

پوائنٹ سکورنگ، بلند و بانگ دعوے عمران خان کا وطیرہ،وجیہ الدین

  

کراچی (آن لائن)عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو برسرِ اقتدار آئے 2 سال ہونے والے ہیں۔ قوم نے اس حکومت کے ذریعے کیا کھویا کا پایا، یہ کوئی ڈھکی چھپی باتیں نہیں ہیں۔ جہاں تک عدلیہ کا تعلق ہے،وزیر اعظم نے 29 مئی کو ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ لوگوں کا ملک کے عدالتی نظام پر سے اعتماد تقریباً متزلزل ہوچکا ہے،عمران خان کا واسطہ عدلیہ سے بحیثیت مجموعی بالکل نہیں ہے۔ عمران خان اس طرح کی پوائنٹ سکورنگ اور بلند و بانگ دعوے جب اپوزیشن میں تھے تب بھی کرتے رہے اور اب بھی اس سوچ نے ان کی جان کو چھوڑا نہیں۔ اب انہیں کون بتائے کہ پورے جیل کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے یہاں کی جیلوں کی حالت صعوبت خانوں جیسی ہے۔ خواہ مرد و خواتین قیدی ہوں یا نابالغان ملزم قیدی، سب کا ایک جیسا حال ہے۔ یہاں اگر کوئی جیل جاتا ہے تو وہ ہٹ دھرم اور کرمنل بن کر باہر نکلتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام چیزوں کا عدلیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، سب انتظامی مسائل ہیں۔ میں سمجھتا ہوں، عمران خان کو ملک کے وزیراعظم ہونے کے ناطے پوری قوم کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

دعوے،وطیرہ

مزید :

صفحہ آخر -