لاہور، نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

لاہور، نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

  

لاہور (این این آئی) آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔فلورملز مالکان کی طرف سے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے سے متعلق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے آٹے اور فائن کی پرانی قیمتوں کو بحال نہ کیا تو روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔نئی قیمت کا اعلان 5 جون کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

نان بائی ایسوسی ایشن

مزید :

صفحہ آخر -