پنجاب بھر کی عدالتوں میں آج سے تمام مقدمات کی سماعت ہوگی
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں میں آج سے ریگولر اور پرانے کیسز سمیت تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد یکم جون سے تمام نوعیت کے کیسز سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔رواں ہفتے پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن، 26 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ہوگا، چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس رسال حسن سید، ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی شامل ہوں گے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منشیات سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر4 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا ٹیکس، کمرشل سمیت دیگر کیسز کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر 5 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبال، ڈویژن بنچ نمبر 6 جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ہوگا، جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ7 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال انسداد دہشتگردی سمیت فوجداری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر 8 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں، یہ دو رکنی بنچ کمرشل، بنکنگ اور ٹیکس سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا، ڈویژن بنچ نمبر 9 میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔ تمام ڈویژن بنچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے، دو رکنی بنچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر سمیت دیگر ججز بھی صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔
سماعت شروع