پی آئی اے کی پرواز مسقط سے 258 مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کی پرواز 702 مسقط سے 258 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلوں میں قرنطینہ کیلئے بھجوایا گیا،محکمہ صحت کی ٹیم نے ائیرپورٹ پر مسافروں کا سویب ٹیسٹ بھی کیا،تھرمل اسکینر پر کوئی مسافر کورونا مشتبہ نہ پایا گیا،ہوٹلوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئے مسافروں سے نمونے لئے گئے،ٹیسٹ نیگیٹو ہونے کی صورت میں انہیں گھر جانیکی اجازت ہو گی۔
مسافر اسلام آباد پہنچ گئے