کرونا سے متاثر صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی طبیعت مزید بہتر وینٹی لیٹر سے آئی سی یو منتقل

کرونا سے متاثر صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی طبیعت مزید بہتر وینٹی لیٹر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



کراچی(آن لائن)کرونا سے متاثر صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی طبیعت میں مزید بہتری، وینٹی لیٹر سے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا،صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ گزشتہ دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے،اہل خانہ کے مطابق صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی صحت میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اللہ کی ذات سے امید ہے کہ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ جلد صحت یاب ہوکر عوام کے درمیان ہوں گے۔ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ علاج کی غرض سے نجی ہسپتال میں داخل ہیں۔ڈاکٹرز کا کہناہے کہ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کو جلد کمرے میں منتقل کردیا جائے گا۔
مرتضیٰ بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -