وزیراعظم شروع دن سے لاک ڈاوَن پر سیاست کر رہے ہیں،جاوید عباسی

وزیراعظم شروع دن سے لاک ڈاوَن پر سیاست کر رہے ہیں،جاوید عباسی

  

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کی وجہ سے لوگ کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شروع دن سے لاک ڈاوَن پر سیاست کر رہے ہیں، ہم نے لاک ڈاوَن ختم کر دیا ہے لیکن کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں تمام صوبوں سے مشاورت ہونی چاہیے،ایک شہر بتائیں،جہاں احتیاطی تدابیر پرعمل ہو رہا ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب جیل میں بیمار ہوئے تو پنجاب حکومت ان کوعلاج کیلئے ہسپتال لیکر گئی،وزیرصحت پنجاب نے بھی تصدیق کی کہ وہ سخت بیمار ہیں۔

جاوید عباسی

مزید :

صفحہ آخر -