وفاقی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
اسلام آباد(آن لائن)وزارت داخلہ نے شہر اقتدار کے انتظامی شعبوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔آئندہ چند روز میں وفاقی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے میں تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے۔ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی شرح کو کنٹرول نہ کرنے پر وزارت داخلہ نے پولیس حکام کی سرزنش کی ہے اور پولیس سربراہ سے کہا گیا ہے کہ کرپٹ افسران کو عہدوں سے ہٹائیں جبکہ مدت مکمل کرنے والے پولیس افسران کی خدمات بھی فوری واپس کی جائیں۔تاہم پولیس حکام نے کرونا اور رمضان المبارک کے مہینہ کی آڑ لیتے ہوئے تبادلوں کیلئے مہلت مانگی تھی اور اب رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے کی وجہ سے اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے جانے کا امکان ہے۔
تبادلے امکان