نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے پاکستان پہنچ گئے

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے پاکستان پہنچ گئے

  

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے پاکستان پہنچ گئے، مریم نواز کی صاحبزادی بھی ان کے ہمراہ لندن سے پاکستان آئی ہیں۔ ڈاکٹر عدنان نومبر میں نواز شریف کے ہمراہ پاکستان سے لندن روانہ ہوئے تھے اور وہ تقریباً چھ ماہ کے عرصے کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں۔ ائیر پورٹ آمدکے بعد ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی صاحبزادی انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی اپنی رہائشگاہ کیلئے روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان جاتی امراء رائے ونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کر کے انہیں نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہ کریں گے اور چند روز قیام کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے۔

ڈاکٹرعدنان

بہتر

مزید :

صفحہ آخر -