کورونا کو مذاق نہ سمجھیں،ایس اوپیزپرسختی سے عمل کریں،رانا مامون راجپوت

کورونا کو مذاق نہ سمجھیں،ایس اوپیزپرسختی سے عمل کریں،رانا مامون راجپوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما رانامامون راجپوت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک حقیقت ہے اسے مذاق نہیں سمجھنا چاہئے،حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہئے،پاکستان میں آج کل کرونا وائرس کا عروج ہے اگر خدانخواستہ یہ بے قابو ہوا تو حکومت کو اس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے رانا مامون راجپوت نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے نمٹنے کے لئے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں لیکن ان اقدامات کا فائدہ تب ہی ہو گا جب عوام وزیراعظم کا بھر پور ساتھ دیں گے،انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقے کا بہت نقصان ہوتا ہے،اس لئے لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے عوام خود ہی احتیاط کریں تاکہ لاک ڈاؤن کی نوبت ہی نہ آئے۔مامون راجپوت نے کہا کہ چینی چور مافیا کا احتساب ضرور ہونا چاہئے اور عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ان کے پیٹ پھاڑ کر نکالا جائے،شاہد خاقان عباسی،سلمان شہاز چینی چور کے گاڈ فادر ہیں،ان کو پکر کر جیلوں میں ڈالنا ہو گا،ان لوگوں نے ملی بھگت کر کے پاکستان کی غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،لندن میں علاج کے لئے بیٹھے سب سے بڑے ٹھگ کو پاکستان لا کر جیل میں ڈالا جائے،ان چوروں کا اب احتساب نہ ہوا تو کبھی بھی نہیں ہو سکے گا۔
رانا مامون راجپوت

مزید :

صفحہ آخر -