جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک میں 2 افراد فائرنگ سے قتل

جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک میں 2 افراد فائرنگ سے قتل

  

وانا (این این آئی)جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک میں مسلح افراد نے 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پہلا واقعہ اعظم ورسک کے علاقہ کژہ پنگہ میں پیش آیا،جس میں نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے فائرنگ کرکے غفار نامی نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کردیا،جبکہ دوسرا واقعہ اعظم ورسک میں اس وقت پیش آیا،جب سلیمان خیل قبیلے کے مسلح دشمنوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی،جس کے نتیجہ میں وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر کہلانے والا مجاہد نامی نوجوان زخمی ہوکرچل بسا،مقامی ذرائع کا کہنا ہے،کہ دونوں واقعات میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،تاہم مقامی پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،یہ دونوں واقعات اس وقت رونما ہوئے ہیں،جس وقت جنوبی وزیرستان میں بسنے والے احمدزئی وزیر قبائل کے قومی مشران و عمائدین امن وامان برقرار رکھنے کیلئے وانا میں ایک قبائلی جرگہ میں مصروف تھے۔

2افراد قتل

مزید :

صفحہ آخر -