حکومت اپنے لوگوں کو چھوڑ کر سارا ملبہ اپوزیشن پر ڈالنا چاہتی ہے، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی نے آٹا چینی بحران کے اصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا،نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے لوگوں کو چھوڑ کر سارا ملبہ اپوزیشن پر ڈالنا چاہتی ہے۔اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے آٹا چینی بحران میں ملوث اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے ہاتھ پاوں مارنا شروع کردیئے ہیں۔آٹا چینی بحران سے متعلق حالیہ بیانات سے واضح ہوگیا کہ کابینہ میں بیٹھے بحران کے اصل ذمہ داروں کو کچھ نہیں ہونا۔حکومت اپوزیشن پر ملبہ ڈالنے کی بجائے بحران کے اصل ذمہ داران کو بے نقاب کرے،سب کو معلوم ہے کہ اس بحران میں کس نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اپنی جیبیں بھریں، کابینہ میں بیٹھے لوگوں پر سنگین الزامات ہیں۔ سنگین الزامات کے باوجود ان ارکان کو نہ کابینہ سے نہ ہٹانا قابل مذمت عمل ہے۔
نفیسہ شاہ