اسلام آباد 24گھنٹوں میں کورونا کے شکار ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد میں 109نئے کیسز کا اضافہ

اسلام آباد 24گھنٹوں میں کورونا کے شکار ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد میں 109نئے ...

  

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ19 کے شکار ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد میں 109 نئے کیسز کا اضافہ ہوگیا،کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 2054 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کر د،مزید 82 ڈاکٹرز متاثر، کل تعداد 1150 تک جا پہنچی، کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 312 تک پہنچ گئی، طبی عملے کے مجموعی طور پر 592 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میڈیکل سے وابستہ 182 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،5 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق 1092 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں 754 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے

ہیلتھ کئیر ورکرز

مزید :

صفحہ آخر -