قانون کی حکمرانی پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل رانا

قانون کی حکمرانی پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے پنجاب میں کرونا سے بچاؤ کے لئے حکومت نے تمام وسائل بروئے کار لائے عوام تھوڑی سی تکلیف برداشت کر کے کرون وبا جیسی بڑی مصیبت سے چھٹکارا پا سکتے ہیں اس لئے رش والی جگہوں سے پرہیز کیا جائے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عمران خان ہی موزوں ہیں اپوزیشن کی سازشوں سے تحریک انصاف کی عوام اور جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت آئندہ تین سال عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اْٹھاتی رہے گی۔