نریندرمودی سے بڑا دنیا میں کوئی دہشتگرد نہیں،ڈاکٹر سیمی بخاری

نریندرمودی سے بڑا دنیا میں کوئی دہشتگرد نہیں،ڈاکٹر سیمی بخاری

  

لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ نر یندر مودی سے بڑ ا دنیا میں کوئی دہشت گردی نہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا 'اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ ہر معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

اتوار کے روز جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں نے بھارت کی بدترین دہشت گردی 'بھارتی مسلمانوں پر مظالم اور کشمیر میں کر فیو جیسے معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جسکی وجہ سے بھارت کا حوصلہ بڑھ رہا ہے وقت آچکا ہے کہ دنیا خاموشی ختم کر کے بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھائے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نے کیساتھ ساتھ بھارتی مسلمانوں پر بھارتی حکمرانوں کے مظالم کوبھی ختم کر وائے اور نر یندر مودی جیسے دہشت گرد کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ بھی چلا یا جائے کیونکہ جب تک نر یندر مود ی کی حکومت ہے خطے میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -