وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے،میاں شکیل

    وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے،میاں شکیل

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف شاہدرہ یوسی 12 کے کوآرڈنیٹرمیاں شکیل نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے گورنر پنجاب چودھری سرور کی فلاحی خدمات مثالی ہیں،شاہدرہ کے عوام راشن کی فراہمی پر گورنر چودھری سرور کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب چودھری سرور،میاں وحید اور ملک آصف جاوید کی قیادت میں پارٹی کی بہتری کے لئے ہر وقت مصروف ہیں۔

اکورونا وائرس سے متاثرہ عوام کو ہرممکن ریلیف پہنچانے کیلئے امدادی رقم دینے کیلئے کیمپنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔، انہوں نے کہا کہ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے، اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہے۔ وزیراعظم اور صدر پاکستان میں اعتماد کا رشتہ قائم ہے،چینی بحران پر وزیراعظم کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنا ایک مثال ہے، فرانزک رپورٹ آنے دیں مزید حقائق بھی آئیں گے۔

حکومت اپاہج نہیں، وزیراعظم بہت کچھ کرسکتے ہیں، فی الحال پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے اس وقت افہام و تفہیم کا ماحول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اشیائے خور و نوش وافر مقدار میں موجود ہیں، ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے، جنوری کے وسط میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 20 فیصد سے زیادہ تھی اور اس ہفتے تازہ ترین ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی شرح 8.2 فیصد رہ گئی جب کہ عام استعمال کی اشیاء کی مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 ماہ میں آدھے سے بھی کم ہوچکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -