حکمرانوں نے غریبوں کو وینٹی لیٹر پر جانے پرمجبور کردیا،پرویزملک

  حکمرانوں نے غریبوں کو وینٹی لیٹر پر جانے پرمجبور کردیا،پرویزملک

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے غریب عوام کو وینٹی لیٹر پر جانے کے لئے مجبور کردیا ہے، پہلے ہی عوام لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہے تھے اوپر سے آٹے کی قیمت میں یکدم اضافے اور حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال کر فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزحکومت کی جانب سے بنائے چینی کمیشن کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،۔چینی اور آٹا چور وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کرسی پر بٹھایا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر نالائق حکمران مزید قوم پر مسلط رہے تو ملکی معیشت کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگا۔

گر نالائق حکمران مزید قوم پر مسلط رہے تو ملکی معیشت کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگا۔اس موقع پرچوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمیشن کابنانا، رپورٹ شائع کرنا سب عمران صاحب کو بچانے کا ایک سرکس اور نوٹنکی ہے۔چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری عمران اور بزدار نے دی اور کرپشن شریف خاندان کی ملوں نے کر لی؟ او کوئی شرم کر کوئی حیا کرو،عمران اور بزدار کو چینی چوری کے فیصلوں کی منظوری دینے کی میٹنگ کیسے یاد نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -