وزیر اعظم کورونا کے خلاف مثالی اقدامات اٹھارہے ہیں،عمران سلیمی
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہا ہے کہ کرونا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات مثالی ہیں،حکومت لاک ڈاؤن میں عوام کی مشکلات سے باخوبی آگاہ ہے اور ہر ممکن مدد کر رہی ہے،کرونا وائرس کے خلاف قوی جنگ میں عوام حکومت کا ساتھ دیں گے، کرونا سے نجات کے لیے قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے بچاؤ کیلئے سب سے زیادہ ضروری احتیاطی تدابیر ہیں، انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ادارے اور پاکستان تحر یک انصاف کا ہر فرد کورونا کے خلاف بھرپور جنگ لڑ یگا۔
اور قوم کو اس مہلک وائر س سے نجات دلائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے مشکل وقت میں عوام کا حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے،کرونا وائرس کی شکست ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے، اس سے ڈرنا نہیں اسے ہرانا ہے، ہم سب کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر سے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے کررونا وائرس کے حوالے سے کیے گے اقدامات قابل تعریف ہیں، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سب سے اہم احتیاط اپنے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک اور صاف رکھنا ہے اس بات پریقین ہے کہ انشاء اللہ کورونا وائرس کے امتحان میں ہم کامیاب ہوں گے اور اس کو شکست سے دور چار کریں گے۔ ۔