حکومت کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے،اشرف بھٹی

حکومت کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس دن بدن بے قابو ہوتا چلا جارہا ہے اس جماعت کی نااہلی کی سزا قوم بھگت رہی ہے پی ٹی آئی کو کورونا وباء کے خاتمے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جاسکے، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام نظر آ رہی ہے۔

، ملک میں تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مخلص قیادت ہی پاکستان کو صحیح معنوں میں جدید، متحرک، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنا سکتی ہے جمہوریت پر بار بار کے شب خون مارنے اور آئین کی خلاف ورزیوں کے باعث غیر جمہوری قوتیں پروان چڑھیں اور جمہوری ادارے کمزور ہوتے چلے گئے۔ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم اور صحت کے شعبوں سے متعلق سنجیدگی سے سوچے پڑھا لکھا اور صحت مند معاشرہ ہی دنیا میں اپنا نام روشن کر سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -