طیارہ حادثہ قوم کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے،پیر شہباز علی قلندری

طیارہ حادثہ قوم کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے،پیر شہباز علی قلندری

  

لاہور(پ ر)سجادہ نشین آستانہ عالیہ باباسردارعلی پتوکی پیرشہبازعلی قلندری نے طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ قوم کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے،دکھ کی اس گھڑی میں وہ غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں،حادثے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری اور واقعے سے جڑے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے، پیرشہبازعلی قلندری نے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں سامنے آنے والے تمام حقائق اور تفصیلات سے عوام کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے۔

 اورشہید ہونے والے مسافروں کے خاندانوں کو ہر ممکنہ سہولت اور معاوضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے پیکیج تیار کیا جائے۔ اس افسوس ناک واقعے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔ طیارے کے حادثے میں درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکے گا۔(تصویربھی ساتھ ہے)

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -