مستحق افراد کی خدمت سے حقیقی خوشی ملتی ہے،ڈاکٹر خفصہ خان

  مستحق افراد کی خدمت سے حقیقی خوشی ملتی ہے،ڈاکٹر خفصہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)بچوں کی تعلیم وصحت کے لئے کوشاں سماجی تنظیم سایہ خدائے ذوالجلال آرگنائزیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹرحفضہ خان نے کہا ہے کہ مستحق افراد کی خدمت ہی حقیقی خوشی اور سکون کا باعث ہے،معاشرے میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے خوش نصیب ہیں جو دکھ درد سمیٹ کر خوشیاں بکھیر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت باعث فخر ہے، انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ بہت عظیم ہوتے ہیں معاشرے کے محروم افراد کو کارآمد شہری بنانا بہت بڑی خدمت ہے، ڈاکٹرحفضہ خان نے کہا کہ خوشیوں کیلئے مال و زر ہونا ضروری نہیں اصل خوشی دوسروں کو خوشی فراہم کرناہے۔

پاکستانی قوم غریب ضرور ہے مگر ان کے دل بہت بڑے ہیں، کوئی بھی آفت آ جائے تو ایک عام آدمی بھی مدد کے لئے نکل آتا ہے، پاکستانی بہترین مخیر ہیں، صرف ان کو رہنمائی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت انسانیت کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں, انسانیت کی یہی معراج ہے کہ دکھی, بے سہارااور مستحق افراد کی دل کھول کر مدد کی جائے۔معاشرے میں ایسے لوگوں کا سہارا بن کر ضروریات پوری کی جائیں جو ہماری مدد کے منتظر ہیں۔ڈاکٹرحفضہ خان نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے جتنا سکون مستحق افراد کی خدمت سے حاصل ہوتا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انسانیت کی خدمت ہی نجات کاذریعہ ہے جولو گ یہ کام کررہے ہیں و ہ اللہ کے پسندید ہ بندے ہیں۔(تصویربھی ساتھ ہے)