تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ لیگی سیاست پر کالا دھبہ ہے،ثاقب ملک

تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ لیگی سیاست پر کالا دھبہ ہے،ثاقب ملک

  

لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ کے پیٹرن انچیف ثاقب ملک نے کہا ہے کہ پہلی بار کسی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی ہے، رپورٹ ن لیگ کی قیادت کی سیاست پر کالا دھبہ ہے۔2017 میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمت 100 ڈالر فی ٹن سے زائد تھی، لیکن شاہد خاقان عباسی نے میاں برادران کو خوش کرنے کیلئے 20 ارب کی صورت میں تاریخی سبسڈی دی۔

تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں ن لیگی قیادت کی سیاست اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑ گئی ہیں۔میاں برادران منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف دے رہی ہے۔دنیا میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو درجنوں ہارٹ اٹیک اور وائٹ سیل ختم ہونے کے باوجود زندہ ہے۔نیب اور اڈیالہ جیل اس کا انتظار کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -