عالمی طاقتیں کرونا وائرس کے آگے بے بس ہو چکی ہے،ثوبیہ کمال

عالمی طاقتیں کرونا وائرس کے آگے بے بس ہو چکی ہے،ثوبیہ کمال

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کروناجیسی وبا ء کا مقابلہ کرنے لئے جس طرح بروقت ٹھوس اقدامات کیے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،عالمی طاقتیں کرونا وائرس کے آگے بے بس ہو چکی ہے، انسانی جانیں بچانے اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل پوری قوم کے لئے لازم ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خا ن نے ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز سے نبرد آزماہو کر نام نہاد تجربہ کار سابق حکمرانوں کی سیاست کابوریا بستر گول کر دیا ہے،کرونا وائر س،، عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عام آدمی کی مشکلات کم کرنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اورفرض بھی

،ہم سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہے اور پاکستان کے لئے ہی جینا مرنا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں موجودہ حکومت نے اصلاحات کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے 23سال مسلسل جدوجہد کے بعد پاکستان کو استحکام پاکستان کے سفر پر گامزن کر دیا ہے روں سال ملک کی تعمیرو ترقی، معاشی استحکام اور ریلیف کا ہے، عمران خان روایتی سیاستدان نہیں بلکہ ایک مقبول لیڈر ہیں جو ذاتی فائدہ کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کی خوشحالی اور آئندہ نسلوں کا سوچتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -