حضرت عمر بن عبدالعزیزؓکے مزار پر حملہ قابل مذمت ہے،علماء

حضرت عمر بن عبدالعزیزؓکے مزار پر حملہ قابل مذمت ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل کے چیئرمین عاشق رسول ؐ، قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے مسلمانوں کے آٹھویں خلیفہ حضرت عمربن عبدالعزیز ؒ اور انکی اہلیہ کے مزار کی بیحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسی ناپاک جسارت انتہائی دلخراش اور ناقابل برادشت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ پر مجلس شوریٰ کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا ۔